‘Don’t take away citizens’ freedom’: Jailed scribe’s daughter in I-Day speech …
اترپردیش کی جیل میں بند کیرالا کے مسلم صحافی صدیق کپن کی 9 سالہ بیٹی نے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔
‘My father’s freedom has been broken’: Siddique Kappan's daughter in I-Day speech https://t.co/c1nTi6Fbdp
— azeefa (@AzeefaFathima) August 15, 2022
صدیق کپن کی بیٹی مہناز کپن نے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں مختصر خطاب کرتے ہوئے تمام ہندوستان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہر ہندوستانی کو اظہار رائے کی آزادی ہے، اسے یہ حق بھی ہے کہ وہ کسی بھی مذہب کا انتخاب کرسکتا ہے اور اس کی پیروی کرسکتا ہے۔ ہر شہری کو یہ بھی حق ہے کہ وہ کیا کھانا چاہتا ہے۔
قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے مسلم صحافی صدیق کپن کی بیٹی مہناز کپن ملاپورم ضلع کے نوٹاپورم میں واقع گورنمنٹ لوور پرائمری اسکول زیرتعلیم ہے اور وہ درجہ چہارم کی طالبہ ہے۔
اسکول میں یوم آزادی کے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے مہناز کپن نے سب کو حیران کردیا۔ خطاب کرتے ہوئے مہناز نے کہا کہ ’میں صحافی صدیق کپن کی بیٹی ہوں، ایک شہری جس کی آزادی کو سلب کرلیا گیا ہے اور وہ ایک تاریک جیل میں بند ہیں‘۔ مہناز نے کہا کہ جس طرح ہمارا ملک آزادی کے 76 ویں سال میں داخل ہورہا ہے، مجھے بے انتہا فخر سے بھارت ماتا کی جئے کہنے دیں، آج ہمارے پاس جو آزادی ہے وہ گاندھی جی، نہرو، بھگت سنگھ اور بے شمار رہنماؤں کی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، بحیثیت ہندوستانی مجھے اس شخص کا مقابلہ کرنے کا حق حاصل ہے جو ہمیں ملک چھوڑنے کےلیے کہتا ہے۔ ملک میں آزادی کے باوجود بدامنی ہے۔ مذہب، ذات پات کی بنیاد پر تشدد دیکھا جاسکتا ہے، ہم سب کو جاہئے کہ اسے اکھاڑ پھینکے، ہمیں مل جل کر رہنا چاہئے‘۔
واضح رہے کہ اترپردیش پولیس نے صدیق کپن کو ہاتھرس جاتے وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ اجتماعی عصمت دری اور قتل واقعہ کی رپورٹنگ کےلیے جارہے تھے۔
‘My Father Has Been Forced Into a Dark Room’: Siddique Kappan’s Daughter
Please Visit Website: www.deccanfiles.com
Please Like Facebook Page: www.facebook.com/deccanfiles
Please Subscribe Our Channel: https://www.youtube.com/channel/UCLjY…
Join Our Whatsapp Group: https://chat.whatsapp.com/FpjNXEYZ8YJ…