فرضی واٹس ایپ اکاونٹ کے ذریعہ شاطر مجرم نے پولیس والوں کو ہی لوٹ لیا، اعلیٰ افسر کا نام اور تصویر استعمال کرکے گفٹ مانگ رہا تھا

مہاراشٹرا سائبر پولیس ایک شاطر مجرم کی تلاش میں ہے جس نے ایڈشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کےعہدہ کے آئی پی ایس افسر کے نام اور تصویر کے ساتھ ایک فرضی واٹس ایپ اکاونٹ بناکر کئی پولیس والوں کو ہی دھوکہ دہی کا شکار بنادیا۔

اطلاعات کے مطابق مہاراشٹرا میں ایک شاطر بدمعاش نے میرابھائیندر کے پولیس کمشنر سدانند ڈیٹ کی تصویر اور نام کا استعمال کرکے واٹس ایپ اکاونٹ بنایا۔ اس نے اس اکاونٹ کے ذریعہ متعدد پولیس اہلکاروں کو مسیج روانہ کئے اور ان سے گفٹ کارڈز خریدکر روانہ کرنے کو کہا۔ کچھ دنوں بعد ایک اہلکار کو شک ہوا۔ اس نے نامعلوم سائبر مجرم کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

مہاراشٹرا سائبر سیل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے شنترے کہا کہ ’ہمیں اس سلسلہ میں شکایت ملی ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مجرم پولیس اور ریلوے یا کسی دوسرے سرکاری حکموں میں کام کرنے والے ملازمین کو دھوکہ دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سینئر افسر کی تصویر، ایک جعلی موبائل نمبر سے وہ واٹس ایپس پر ایکٹیو تھا۔ ملازمین کو گفٹ کارڈز (5 تا 10 ہزار مالیت کے) خریدنے کو کہتا اور اسے وہ نقد کرالیتا۔ اس طرح کے 144 معاملے سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں