Raja Singh Arrest: مسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد معلون راجہ سنگھ گرفتار

شان رسالتؓ میں گستاخی کے بعد ملعون راجہ سنگھ کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج پھوٹ پڑا، رات بھر مسلمانوں نے پرامن احتجاج کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے آج صبح گستاخ رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی معلون راجہ سنگھ کی جانب سے ایک ویڈیوں میں مبینہ طور پر پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کرنے کے بعد حیدرآباد میں بدنام زمانہ گستاخ کے خلاف احتجاج پھوٹ پڑا۔ پیر کی ساری رات حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے زبردست احتجاج کے حیدرآباد پولیس نے معلون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ویڈیو میں راجہ سنگھ کی جانب سے گستاخی کے بعد حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ معلون راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کرکے پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں توہین آمیز تبصرہ کیا تاہم بعد میں اسے کامیڈی قرار دیا۔ بدنام زمانہ رکن اسمبلی حیدرآباد میں منور فاروقی کے شو کی مخالفت کررہا تھا۔

حیدرآباد خاص طور پر پرانے شہر میں پیر کی رات معلون کے خلاف احتجاج پھوٹ پڑا، نوجوان سڑکوں پر نکل کر زبردست احتجاج کیا جس کے بعد دبیر پورہ پولیس اسٹیشن میں گستاخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مسلمانوں کی شدید برہمی کو دیکھتے ہوئے اے سی پی میرچوک گستاخ کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔

راجہ سنگھ نے حیدرآباد میں منور فاروقی کے شو کی مخالفت کی تھی اور دھمکی دی تھی لیکن شو پرامن انداز میں منعقد کیا گیا جس کے بعد راجہ سنگھ برہم ہوگیا۔ اس نے برہمی کے عالم میں ایک ساڑھے دس منٹ کا ویڈیو بنایا جس میں شان اقدس میں گستاخی کی تاہم ڈرپوک راجہ سنگھ نے ویڈیو کے آخر میں یہ کہا کہ ’میں نے جو کچھ بھی کہا وہ ’مزاحیہ‘ تھا۔ یہ متنازعہ ویڈیو شری رام چینل تلنگانہ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ معلون راجہ سنگھ نے ایک اور متنازعہ بی جے پی رہنما نوپور شرما کے طرز پر پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں