حیدرآباد میں جمعہ کی نماز پُرامن طور پر ادا کی گئی، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، متعدد مقامات پر ملعون راجہ سنگھ کے خلاف پرامن احتجاج بھی کیا گیا

تلنگانہ بھر میں آج جمعہ کے موقع پر مسلمانوں نے پورے دینی جذبہ کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی۔ محلے کی مساجد اور جامع مساجد میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور خشوع و خضوع کے ساتھ نماز جمعہ پڑھی۔

حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھی پرامن انداز میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔ کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی، جس کے بعد پولیس کے اعلیٰ عہدیدار اور شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

مکہ مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی نماز کے موقع پر موجودہ حالات کے پس منظر میں گڑگڑا کر دعائیں کی گئیں اور نماز جمعہ کے بعد پرامن انداز میں مسلمانوں نے پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف پرامن انداز میں احتجاج کرکے اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔

پولیس کے اعلیٰ حکام کے علاوہ علما و مشائخین اور سیاسی رہنماؤں نے امن کی اپیل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں