منبر و محراب فاؤنڈیشن کی جانب سے ’مسابقہ حفظ قرآن مجید‘ 25 ستمبر کو منعقد ہوگا، غیاث احمد رشادی نے 10 ستمبر تک فارس داخل کرنے کی اپیل کی

منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت حیدرآباد و سکندرآباد کے دینی مدارس کے شعبہ حفظ کے طلباء میں حفظ اور تجوید میں مسابقہ پیدا کرنے اور حفظ کی پختگی کی غرض سے 25 ستمبر 2022 بروز اتوار بمقام روز گارڈن ایک عظیم الشان مسابقہ حفظ قرآن مجید منعقد کیا جارہا ہے ۔ ماہ جولائی کے اواخر اور ماہ اگست کے اوائل میں ہی حیدرآباد و سکندر آباد کے تمام چھوٹے بڑے دینی مدارس و دوت نامہ روانہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق 50 سے زائد مدارس میں اس مسابقہ کےلیے تیاری کی جارہی ہے۔ واضح ہو کہ اس مسابقہ میں دو گروپس رکھے گئے ہیں۔ پہلا گروپ عمل حفظ قرآن مجید کا ہےاور دوسرا گروپ پارو ایک تا پارہ ہی کا ہے۔ منبر ومحراب فاؤنڈیشن کی جانب سے اول ، دوم اور سوم آنے والے طلباء میں قیمتی انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پہلے گروپ کا انعام اول 25000 روپے ، دوم 20000 روپے اور سوم 15000 روپے ہے۔ اس کے علاوہ دس ترنی انعامات بھی دیے جائیں گے ۔ دوسرے گروپ کا انعام اول 20000 روپے ، دوم 15000 روپے اور سوم 10000 روپے ہے اور اس گروپ میں بھی دس ترتیبی انعامات دیئے جائیں گے ۔

اس کے علاوہ جتنے طلبا اس مسابقہ میں شریک ہوں گے ان کی آمد ورفت کیلئے فی کس 200 روپے اور سند شرکت بھی دی جائے گی ۔ نیز تین سوروپے مالیتی دینی کتابیں بھی انہیں دی جائیں گی ۔ جوطلباء اول ، دوم ، سوم اور ترغیبی انعامات پائیں گے ان کے اساتذہ کی خدمت میں سند اعزازی اور ان سے متعلقہ مدرسہ کوسند توصیفی بھی دی جاۓ گی ان شاءاللہ ۔ اس مسابقہ میں مدارس کے طلبہ کے علاوہ آزادانہ طور پربھی حفاظ شریک ہو سکتے ہیں ۔ دونوں گروپس میں اسکی گنجائش رکھی گئی ہے۔ پہلے گروپ میں 20 سال سے زائد عمر نہ ہو اور دوسرے گروپ میں 18 سال سے زائد عمر نہ ہو۔ اس مسابقہ کا مقصد حفظ اور تجوید میں پختگی پیدا کرنا اور اچھے جن سے قرآن مجید پڑھنے کی عادت ڈالنا ہے ۔

اس مقابلہ میں شہر کے ممتاز حفاظ وعلاء کو بحثیت حکم مدعوکیا جائے گا اور حکم حضرات کا فیصل قطعی ہوگا ۔اس مقابلہ کے کنو نیز حافظ محمداسلم صاحب ہوں گے جبکہ نگران حافظ فضل الرحمان صاحب ہوں گے اور یہ مسابقہ مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کی سر پرستی میں منعقد ہو گا اور استقبالیہ کمیٹی کے صدر حافظ عبدالغفار اشرفی ہوں گے۔

دینی مدارس کے ذمہ دار وانچارج حضرات سے درخواست ہے کہ فارمس 10 ستمبر سے قبل دفتر منبر ومحراب فاؤنڈیشن متصل مسجد الفلاح واحد نگر ،قدیم ملک پیٹ حیدرآباد میں داخل کریں۔ اس سلسلہ میں منعقد کی گئی پریس کانفرنس میں مولانا حافظ فضل الرحمن غفرلہ اور مولانا حافظ اسلم موجود تھے۔

Quran Competition In Hyderabad

اپنا تبصرہ بھیجیں