جھارکھنڈ کی سنگ دل بی جے پی رہنما سیما پاترا پر اپنے گھر میں طویل مدت تک ایک معذور گھریلو ملازمہ کو یرغمال بنانے کا الزام عائد کیا گیا۔ اس معاملہ میں رانچی کے ارگوڑا تھانہ میں مختلف دفعات کے تحت ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق سیما پاترا پر الزام ہے کہ انہوں نے گھریلو کام کےلیے رکھی گئی خاتون کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا۔اسے گھر کے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔
یرغمال بنائی گئی معذور ملازمہ نے کسی طرح موبائیل فون کے ذریعہ ایک سرکاری افسر کو پیعام بھیج کر اپنے اوپر ہورہے مظالم کی روداد سنائی، جس کے بعد اس معاملہ میں کیس درج کرلیا گیا۔ اس معاملہ میں سیما کی بیٹی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔
ملازمہ کا نام سنیتا بتایا گیا ہے جسے طویل عرصے سے یرغمال بناکر بی جے پی رہنما نے رکھا تھا اور حیوانیت کی تمام حدیث اس وقت پار ہوگئی جب لوہے کی راڈ سے اس نے سنیتا کے دانت توڑ دیئے۔