کانگریس کے سینئر رہنما ڈی کے شیوکمار نے کہا، “کرناٹک ملک میں بدعنوانی کی راجدھانی بن گیا، اس کو چھپانے کے لیے، بی جے پی حکومت حجاب، حلال، عیدگاہ جیسے مسائل کو اچھال رہے ہیں”۔
کانگریس رہنما نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ آئندہ سال اسمبلی انتخابات سے قبل کرناٹک میں رونما ہوئے بدعنوانی کے متعدد گھوٹالوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کےلیے فرقہ وارانہ ایشوز (حجاب، حلال گوشت اور حال ہی میں عیدگاہ کی زمین پر گنیش چترتی کا جشن) پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔
کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ “کرناٹک ملک کی بدعنوانی کی راجدھانی بن گیا ہے، اس پر پردہ ڈالنے کے لیے وہ حجاب، حلال، عیدگاہ جیسے مسائل کو اچھال رہے ہیں”۔