ممبئی میں رضا اکیڈیمی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مسلمانوں سے 7 ستمبر کو ’یوم تحفظ ختم نبوت‘ منانے کی اپیل کی گئی۔
رضااکیڈیمی کے بانی اور جنرل سکریٹری الحاج محمد سعید نوری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر 1974 کو قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیتے ہوئے قانون پاس ہوا تھا، اس لیے مسلمان 7 ستمبر کو بطور یوم تحفظ ختم نبوت مناتے ہیں۔
انہوں نے قادیانی فرقہ کے تعلق سے بتاتے ہوئے کہا کہ مرزا قادیانی نے سب سے پہلے مجدد ہونے کا دعویٰ کیا، پھر مہدی مسح ہونے کا دعویٰ کیا بالآخر معاذ اللہ ملعون نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کردیا جس کے بعد علمائے اسلام نے مرزا کے خلاف کفر کا فتویٰ صادر کیا۔ اس کے خلاف کئی فتاوے بھی صادر کئے گئے جس پر 33 علمائے حرمین نے تصدیقات ثبت کیں۔
پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ عالم اسلام کے تمام علما کا یہ متفقہ موقف ہے کہ ’قادیانیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔
واضح رہے کہ 7 ستمبر 1974 کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں باضابطہ قانون بناکر قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیا گیا تھا۔