قومی سیاست میں داخل ہونے کا کے سی آر نے کیا باضابطہ اعلان، مرکز میں حکومت بنانے کے بعد ملک بھر میں برقی مفت کرنے کا کیا وعدہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نظام آباد ضلع کے دورہ پر ہیں جبکہ دورہ کے ایک حصہ کے طور پر نظام آباد کلکٹریٹ کی عمارت کا افتتاح کیا گیا۔

دورہ کے موقع پر ٹی آر ایس کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو سیاست پر توجہ دینے اور آگے بڑھنے مشورہ دیا۔ انہوں نے فرقہ پرستی پر مبنی بی جے پی کی سیاست پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے طویل جدوجہد کے بعد تلنگانہ حاصل کیا جہاں 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ دلتوں کو 10 لاکھ روپئے دیئے جاتے ہیں اور پہلے پنشن 200 روپئے دی جاتی تھی تاہم اب دو ہزار روپئے پنشن دی جاتی ہے۔

انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت سب کچھ بیچ رہی ہے اب مرکزی حکومت اور کارپوریٹ کی نظر کسانوں کی زمینوں پر ہے۔ انہوں نے عوام سے مرکز میں غیر بی جے پی حکومت منتخب کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بنکوں کو دھوکہ دینے والوں کے 12 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دیے گئے لیکن کسانوں سے دشمنی کی جارہی ہے۔

کے سی آر نے کہا کہ ملک بھر میں چنی ہوئی حکومتوں کو گرانے کےلیے ایم ایل اے خریدے جارہے ہیں۔ مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ 8 سالہ دور اقتدار میں کس شعبہ میں بہتری آئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت مند سیاست ہونی چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹی آر ایس پارٹی کا جھنڈہ دہلی میں لہرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 28 ریاستوں کے کسان چاہتے ہیں کہ میں قومی سیاست سرگرم رہوں، اسی لیے ہم قومی سیاست میں داخل ہو رہے ہیں۔ کے سی آر نے اعلان کیا کہ ’میں اپنے قومی سیاسی کیرئیر کا آغاز نظام آباد سے کروں گا اور 2024 میں ہماری حکومت قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں حکومت آنے کے بعد ملک بھر میں بجلی مفت کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں