پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام سے موسوم کرنے کی قرارداد تلنگانہ اسمبلی میں منظور، اسدالدین اویسی نے مکمل حمایت کا کیا اعلان

تلنگانہ اسمبلی میں کے دونوں ایوانوں میں آج متفقہ طور پر ایک قرارداد کو منظوری دی گئی، جس میں کہا گیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام سے موسوم کیا جائے۔

وہیں مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی ریاستی حکومت کی قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے تعمیر کی جارہی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا جائے۔ انہوں نے تلنگانہ میں تعمیر ہونے والی نئی سکریٹریٹ عمارت کا نام بھی بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھنے کی اپیل کی۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے بھی آج ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مرکز سے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا نام دستور ہند کے بانی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام پر رکھنے کو کہا گیا ہے۔ اویسی نے اس قرارداد کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا چونکہ پارلیمنٹ آئین کی بنیاد پر چلتی ہے اس لیے اس عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔ ہم تلنگانہ حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ تلنگانہ میں تعمیر ہونے والی نئی اسمبلی کی عمارت کا نام بابا صاحب امبیڈکر کے نام پر رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں