’سر تن سے جدا‘ کی دھمکی ملنے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا، جھوٹی شہرت حاصل کرنے کےلیے سازش رچنے والے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج

کچھ روز قبل غازی آباد کے ایک ڈاکٹر اروند وتس نے اسے ’سرتن سے جدا‘ دھمکی موصول ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اس کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔ ڈاکٹر نے جھوٹی شہرت حاصل کرنے کےلیے ایسا کیا تھا۔

پولیس نے جب مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تو معاملہ کچھ اور ہی نکلا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر اروند کو سر تن سے جدا کرنے کی کوئی دھمکی نہیں ملی بلکہ ڈاکٹر نے میڈیا میں جھوٹی شہرت حاصل کرنے کےلیے اس طرح کی سازش رچی تھی اور جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے لیے ڈاکٹر نے اپنے ایک مریض سے مدد حاصل کی تھی۔ پولیس کو غلط معلومات فراہم کرنے کے معاملہ میں ڈاکٹر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں