برطانیہ کے شہر لیسسٹر میں ہندو۔مسلم کمیونٹیز میں کشیدگی، ایشیا کپ میں ہند۔پاک میاچ کے بعد سے حالات کشیدہ، پولیس نے امن قائم کرنے کی اپیل کی

برطانیہ کے شہر مشرقی لیسسٹر میں ہندو۔مسلم کمیونٹی کے درمیان تصادم ہوا اس دوران نسل پرستانہ اور نفرت انگیز نعرہ بازی بھی کی گئی۔

تصادم کے بعد پولیس اور دونوں کمیونٹی کے رہنماؤں نے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 28 اگت کو ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میاچ کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی جس کے بعد گذشتہ روز دوبارہ دونوں کمیونٹیز کے درمیان کشیدگی دیکھی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔ بیان میں بتایا گیان کہ مشرقی لیسٹر علاقے کے کچھ حصوں میں کشیدگی کی متعدد خبریں موصول ہوئی ہیں تاہم ہم نے صورتحال پر قابو پالیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں