گجرات کے احمدآباد میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے نوراتری کے دوران ‘گربا’ کے مقام پر داخل ہونے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک مسلم شحض کی سرعام پٹائی کردی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
https://twitter.com/thejamiatimes/status/1575268501144862720?cxt=HHwWgIDQyeGWvdwrAAAA
سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بجرنگ دل کے کارکن زعفرانی شال اوڑھے ہوئے ہیں اور ایک شخص کو کھلے عام تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔ اس شخص کی شناخت سلمان شیخ کے طور پر کی گئی تاہم اس پر گربا کے مقام میں داخل ہونے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے بری طرح مارا پیٹا جارہا ہے۔
وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ویڈیوز کی صداقت کی تصدیق کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا کیونکہ کسی نے بھی اس معاملہ میں شکایت درج نہیں کرائی ہے۔
بجرنگ دل کے مطابق یہ واقعہ منگل کی رات احمد آباد کے سندھو بھون روڈ پر واقع آر کے پارٹی پلاٹ میں اس وقت پیش آیا جب غیر ہندوؤں کو ‘گربا’ کے مقامات سے دور رکھنے کی مہم جاری تھی تبھی ایک مسلم شخص کی شناخت کی گئی۔
ایک اور اطلاع کے مطابق تشدد کا نشانہ بنایا گیا مسلم نوجوان، گربا کے مقام پر مزدوری کےلیے آیا تھا۔