سعودی عرب کے مکہ میں واقع مسلم ورلڈ لیگ کے دفتر کی جانب سے گاندھی جینتی کے موقع پر ہندوستان کی عدم تشدد اور رواداری پر مبنی پالیسی کی تعریف کی گئی۔ گاندھی جینتی کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے پہلی بار بیان جاری کیا گیا۔
مسلم ورلڈ لیگ نے ہندوستان کے عالمی و قومی نقطہ نظر کی ستائش کی۔ عدم تشدد کے فلسفے کے علمبردار کے طور پر گاندھی جی کی ستائش کی گئی اور پہلی بار 153 ویں یوم پیدائش کے موقع پر گاندھی جی کو خراج پیش کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس دن کو عدم تشدد کے پیغام کو پھیلانے کاذریعہ بنانا چاہئے۔
عالمی یوم عدم تشدد کے موقع پر مسلم ورلڈ لیگ نے ایک ٹویٹ کیا کہ ’2 اکتوبر کو ہم گاندھی جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی زندگی کو یاد کفے ہیں جو ایک وژنری، آزادی پسند اور عدم تشدد کے پیروکار تھے۔ آج عدم تشدد کا عالمی دن ہے۔