گجرات کے کھیڑا میں واقع ایک اسکول میں گربا کو پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں کچھ بچوں نے ’یا حسینؓ‘ کا نعرہ بلند کیا۔
اطلاعات کے مطابق پرائمری اسکول میں منعقدہ تقریب کے دوران طلبا کے ایک گروپ نے ’یا حسینؓ کی صدا بلند کی جس کے بعد اسکول کے دوسرے طلبا نے بھی ایسا ہی کیا، جس کے بعد ہندو دھرم سینا کو غصہ آگیا۔ ہندو تنظیم نے کہا کہ ایسا کرنے سے اکثریتی فرقہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
اس سلسلہ میں واقعہ کے وقت موجود 4 اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ پرائمری تعلیم کے ایک افسر کے ایل پٹیل نے کہا کہ معطل اساتذہ میں جاگرتی ساگر، سبرا بین، ایکتابیں آکاشی اور سولن بین واگھیلا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو سینا کی جانب سے اس جانب توجہ دلائی گئی جس کے بعد اساتذہ کے خلاف کاروائی کی گئی۔