بہار کے گیا میں واقع مدرسہ کے ناظم اعلیٰ کی جانب سے نابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ ان دنوں سرخیوں میں ہے۔
اطلاعات کے مطابق متاثرہ لڑکی جس مدرسہ میں زیر تعلیم تھی، اس مدرسہ کے ناظم اعلیٰ نے اسے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ مفتی روشن قاسمی علاقے کے معروف عالم دین ہیں، انہوں نے پہلے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی اور متاثرہ خاندان و کچھ دیگر افراد کے روبرو اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا۔ لیکن لڑکی کے والدین نے ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی۔
ایس ایس پی ہرپریت کور کی ہدایت پر معاملہ درج کرتے ہوئے مفتی روشن قاسمی کو گرفتار کرلیا گیا۔ وہیں متاثرہ لڑکی کے والدین نے کہا کہ مدرسہ میں مولانا نابالغ لڑکی کے ساتھ بری حرکتیں کرتا تھا جس کے اس نے اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے بھی بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران مولانا نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ اگر کوئی اس معاملہ میں دبانے کی کوشش کرتا ہے یا متاثرہ خاندان پر دباؤ ڈالتا ہے تو اس پر سخت کاروائی کی جائے گی۔