امریکہ میں جنوبی میکسیکو کے چھوٹے سے قصبے میں ایک میونسپل ہال اور ایک گھر میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں میئر سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
مسلح گروپ جو ماسک لگائے ہوئے تھے ایس یو وی گاڑی میں آگے اور میونسپل ہال و ایک مکان میں داخل ہوکر فائرنگ کرکے میئر، سابق میئر، اور ان کے والد کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ میں جملہ 18 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 10 افراد مقامی حکام تھے۔