سنگاریڈی میں دسہرہ کے موقع پر تاریخی غیرآباد مسجد کی بیحرمتی و قبضہ کی کوشش، امجد اللہ خان کا سخت احتجاج، شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ

تلنگانہ میں بھی شرپسند عناصر کی جانب سے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس طرح کی حرکت کرنے والوں کا تعلق بی آر ایس سے بتایا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سنگاریڈی سے 20 کیلومیٹر دوری پر واقع کندی گاؤں میں دسہرہ کے موقع پر ایک غیرآباد مسجد کی بیحرمتی کی گئی۔ مسجد کو بھگوا رنگ کیا گیا اور عمارت پر بھگوا جھنڈہ لگاتے ہوئے ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ حکمراں جماعت کے رہنما اور اس کی بیوی کی جانب سے اس طرح کی شرپسندی کی گئی۔

مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان خالد نے مسجد کا دورہ کیا اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے اس معاملہ میں شکایت کی۔ امجد اللہ خان نے وقف بورڈ چیرمین مسیح الدین اور سی ای او شاہنواز قاسم کو بھی اس واقعہ کی اطلاع دی اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔

ایم بی ٹی رہنما نے ٹی آر ایس حکومت پر شدید تنقید کی اور شرپسند عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں