دسہرہ جلوس کے دوران بیدر کے تاریخی مدرسہ محمود گاواں کی بیحرمتی، فرقہ پرست عناصر نے مسجد میں گلال پھینکا اور مدرسہ میں شرانگیز نعرے لگائے

کرناٹک کے بیدر میں دسہرہ جلوس کے دوران فرقہ پرست عناصر نے قفل توڑ کر تاریخی مدرسہ و مسجد محمود گاواں میں داخل ہوئے اور شرپسندانہ نعرے لگائے۔

اطلاعات کے مطابق کچھ شرپسند عناصر نے مسجد پر گلال بھی پھینکا اور مسلمانوں کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر سیکوریٹی گارڈ کے ساتھ مارپیٹ کی بھی اطلاع ہے۔

یہ سب کچھ پولیس کی موجودگی میں ہوا، جس کے بعد مقامی مسلمانوں نے شدیدی برہمی کا اظہار کیا اور پولیس اسٹیشن کے سامنے زبردست احتجاج کیا۔

مقامی رکن اسمبلی محمد رحیم خان نے شرپسندوں کی حرکت کی مذمت کی اور حکومت سے فرقہ پرست عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ مقامی لوگوں نے بھی شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے واقعہ کا ویڈیو ٹوئٹ کرکے اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاریخی محمود گاواں مسجد اور مدرسہ کی فرقہ پرستوں کی جانب سے کی گئی بیحرمتی کی مذمت کی اور بی جے پی کی سرگرمیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

محمود گاواں
asaduddin owaisi

اپنا تبصرہ بھیجیں