بی جے پی کے قدآور و متنازعہ رہنما سنگیت سوم نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا ہے۔
نیوز پورٹل ستیہ کے مطابق سنگیت سوم نے کہا کہ جس طرح ایک طبقہ کی آبادی بڑھ رہی ہے، ایسے میں راجپوت سماج کو پھر سے ہتھیار اٹھانا ہوگا‘۔ انہوں نے ایک طبقہ کی وجہ سے بھارت میں دہشت گردی ہونے کا بھی الزام عائد کیا‘۔
بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے آئے دن کچھ نہ کچھ متنازہ بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ایک خاص مذہب کو بدنام کیا جاسکے اور ہندو ووٹوں کو متحدہ کیا جاسکے۔
سنگیت سوم کو 2022 اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دسہرہ کے موقع پر ہتھیاروں کی پوجا کی ایک تقریب میں سنگیت سوم نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہتھیاروں کی ضرورت ہوگی کیونکہ ایک خاص طبقہ کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔