جہاں ایک طرف گربا میں مسلم نوجوانوں شرکت کا بہانہ بناکر انہیں زدوکوب کیا جارہا ہے اور پورے ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کی کوشش کی جارہی ہے وہیں ایک مسلم نوجوان نے مورتی وسرجن کے دوران دس ہندوؤں کو ڈوبنے سے بچا کر فرقہ پرستوں کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کولکاتہ میں درگا پوجا وسرجن کے دوران دریا میں اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے بعد ڈوب رہے 10 افراد کو ایک مسلم نوجوان محمد مانک نے بچالیا۔ اس واقعہ سے ملک میں بھائی چارگی کے ماحول کی عکاسی ہوتی ہے۔
محمد مانک نے کہا کہ انسانی جان سے زیادہ قیمتی شئے کچھ نہیں ہے، ایسے میں مذہب یا ذات پات نہیں دیکھا جاتا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران محمد مانک زخمی بھی ہوگئے لیکن انہوں نے اپنے زخموں کی پراہ نہیں کی اور ایک ایک کرکے 10 ہندوؤں کو ڈوبنے سے بچالیا اور انہیں کنارے تک لے آئے۔