مہاراشٹر کے ناسک میں آج صبح ایک نجی بس میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ناسک میں اورنگ آباد روڈ پر آج علی الصبح تقریباً 5 بجے ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اس حادثہ کے ویڈیو وائرل ہوگئے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ کا ایک بڑا گولہ بس کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، فائر اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے کےلیے کافی مشقت کرنی پڑی۔
پولیس نے بتایا کہ سب سے پہلے ہلاکتوں کی تعداد جاننے کی کوشش کی جارہی ہے اور زخموں کے علاج کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔