تلنگانہ میں ایس ایس سی طلبا کےلیے خوشخبری: سالانہ امتحانات میں صرف 6 پرچے ہوں گے

ایس ایس سی پبلک امتحانات 2023 کے لیے بھی طلبا کو صرف چھ پرچے لکھنے ہوں گے۔ ریاستی حکومت نے تعلیمی سال 2022-23 کے دوران ایس ایس سی پبلک امتحانات میں پرچوں کی تعداد کو 11 سے گھٹا کر صرف چھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو تعلیمی سالوں کے دوران، حکومت نے کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے ایس ایس سی پبلک امتحانات میں پرچوں کی تعداد کو کم کر کے صرف چھ کر دیا تھا لیکن تعلیمی سال 2020-21 میں اگرچہ پرچے کم ہو گئے تھے تاہم وبا کے پھوٹ پڑنے کے بعد تمام امتحانات منعقد نہیں ہوسکے تھے اور امتحانات کےلیے رجسٹر کرنے والے تمام طلبا کو پروموٹ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ تعلیمی سال 2021-22 کے دوران، دسویں جماعت کے امتحانات چھ پرچوں کے لیے منعقد کیے گئے تھے اور نتائج کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ اب، اسے موجودہ تعلیمی سال تک بڑھا دیا گیا ہے۔

“حکومت نے ایس ایس سی پبلک امتحانات 2023 میں پیپرز کی تعداد کو کم کر کے چھ کر دیا ہے اور امتحانات کے لیے 100 فیصد نصاب کا احاطہ کیا جائے گا،” ایک سینئر اہلکار نے اس کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں