حیدرآباد میں ایک مسلم نوجوان کی جانب سے انتہائی بے حیا او ر قابل مذمت حرکت کی گئی جبکہ اس نوجوان کو عدالت نے 8 دن کےلیے جیل بھیج دیا۔
اطلاعات کے مطابق نارائن گوڑہ میٹرو اسٹیشن کے قریب حیدر نامی مسلم نوجوان نے ایک لڑکی سے پتہ پوچھنے کے بہانہ اس کے قریب آیا اور لڑکی کو اپنا پرائیویٹ پارٹ دکھانے کی مبینہ کوشش کی اور فرار ہوگیا۔
لڑکی نے فوری طور پر گاڑی کی فوٹو لی اور شی ٹیم سے رابطہ قائم کیا۔ لڑکی کی شکایت کے بعد شی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مسلم نوجوان کو گرفتار کرلیا اور عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے حیدر کو 8 دنوں کےلیے جیل بھیج دیا۔
شی ٹیم کی کاروائی کی عوام کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے۔ حیدرآباد پولیس کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملات میں تیز تر کاروائی کی جارہی ہے جس سے شہر کی لڑکیاں خود کو محفوظ محسوس کررہی ہیں۔