سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ڈی نارائنا نے انکشاف کیا کہ وہ جمہوریت کو مضبوط کرتے ہوئے بائیں بازو کی طاقتوں کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف متحد کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔ سی پی آئی نیشنل کانگریس کے موقع پر کامریڈز کی جابن سے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں مارچ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر سارا شہر سخر ہوگیا تھا۔
نارائنا نے کہا کہ وہ 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کےلیے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کی جانب سے جمہوریت و انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے جو ملک کےلیے اچھا نہیں ہے۔
انہوں نے اس موقع پر وزیراعلیٰ جگن موہن سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ جگن موہن ریڈی پر سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے نارائنا نے کہا کہ ’سی ایم جگن، پی ایم مودی کے ساتھ شادی کے بغیر ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ انہوں نے جگن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’مودی تمہیں نگل جائے گا‘۔