بلقیس بانو عصمت ریزی مقدمہ کے درندہ صفت مجرمین نے سزا کے دوران 1000 دن جیل سے باہر عیش کیا! اس دوران متیش بھٹ نے ایک خاتون پر جنسی حملہ بھی کیا تھا

بعض اخبارت نے عدالتی دستاویزات کے حوالے سے یہ خبر شائع کی ہے کہ گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت ریزی اور افراد خاندان کے قتل کے 11 درندہ صفت مجرمین میں سے 10 قیدی تقریباً ایک ہزار سے زیادہ روز جیل سے باہر تھے جبکہ دسویں درندہ صفت قیدی نے 998 دن جیل سے باہر گزارے ہیں۔ وہیں ایک اور قیدی نے 1500 دن جیل سے باہر تھا۔

اطلاعات کے مطابق رمیش چندانہ نے 1198 دن کی پرول چھٹی اور 378 دن کی فرلو (جیل سے مجرمین کی قلیل مدتی عارضی رہائی) کا لطف اٹھایا یعنیٰ جیل سے باہر کل 1576 روز گذارے۔ ایک اور سنسنی خیز انکشاف میں بتایا گیا کہ 2020 میں پیرول کے دوران ایک درندہ صف مجرم متیش بھٹ نے ایک خاتون پر جنسی حملہ بھی کیا تھا۔

دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ دو دیگر درندہ صف مجرمین نے 1200 سے زیادہ دن جیل سے باہر عیش کیا۔

واضح رہے کہ بلقیس بانو عصمت ریزی مقدمہ کے تمام 11 درندہ صفت مجرمین کو جاریہ سال 15 اگست کو گجرات کی بی جے پی حکومت نے رہا کردیا جس کے بعد بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں