مودی کے چیتا چھوڑنے سے متعلق بیان پر اسدالدین اویسی کا کرارا طنز، ٹوئٹر پر مودی و بی جے پی مخالف دلچسپ تبصروں کا سیلاب

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مودی کی جانب سے چیتا چھوڑنے سے متعلق دیئے گئے بیان پر کرارا طنز کیا جس کے بعد ٹوئٹر پر مخالف بی جے پی ردعمل کا سیلاب امڈ پڑا۔

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے گجرات دورہ کے موقع پر مودی کی جانب سے چیتا چھوڑنے والے بیان سے متعلق ٹوئٹ کیا گیا تھا جس میں مودی کے حوالہ سے کہا گیا کہ ’ملک بہت آگے نکل چکا ہے، پہلے ہم کبوتر چھوڑتے تھے، اب چیتا چھوڑتے ہیں‘۔

اسدالدین اویسی نے اس بیان پر دلچسپ و کرارا تبصرہ کیا۔ انہوں نے مودی کے بیان پر ٹوئٹ کیا کہ ’اور ریپسٹ۔۔۔۔‘۔اویسی نے یہ طنز گجرات حکومت کے حلف نامہ سے متعلق کیا جس میں کہا گیا کہ بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور اس کے 3 سالہ بچے کو قتل کرنے والے 11 مجرمین کی قبل از وقت رہائی کےلیے مرکزی حکومت نے منظوری دی تھی۔

صدر مجلس کے ٹوئٹ کے فوری بعد مخالف بی جے پی و مودی تبصروں کا سیلاب آگیا۔

ایک صارف نے ٹویٹر پر مودی کی ایک تصویر پوسٹ کرکے لکھا کہ ’پہلے ہم عصمت دری کرنے والوں کو پھانسی دیتے تھے، اب ہم عصمت دری کرنے والوں اور قاتلوں کو ‘اچھا رویہ’ بتاکر رہا کرتے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے ٹوئٹ کیا کہ ’ہاں، بے شک ہم ریپ کرنے والوں کو رہا کرتے ہیں جو سب سے زیادہ گھناؤنا جرم ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ یہ واقعی نیا ہندوستان ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں