کانگریس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج تلنگانہ میں داخل ہوگئی۔ یاترا کا شاندار پیمانہ پر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ تلنگانہ کے سینکڑوں کارکنوں نے یاترا میں شرکت کی۔
کو 3 دنوں کے لیے موقوف کیا جارہا ہے۔ اس دوران راہل دہلی میں منعقد ہونے والی کانگریس کمیٹی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں نومنتخب صدر ملکارجن کھڑگے اپنی نئی ذمہ داریوں کو سنبھالیں گے۔
یاترا کو 24 اکتوبر سے تین دنوں کا وقفہ دیا جارہا ہے جبکہ 27 اکتوبر کو صبح کی اولین ساعتوں میں ہی تلنگانہ میں یاترا کا دوبارہ آغاز ہوجائے گا۔ اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔
واضح رہے کہ پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے تحت دیوالی کے پیش نظر 24 اور 25 اکتوبر کو بھارت جوڑوں یاترا کو موقف رکھا گیا تھا تاہم اب اس میں ایک اور دن کا اضافہ کرتے ہوئے یاترا کو تین دنوں کےلیے موقوف کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں دسہرا کے موقع پر بھی یاترا کو موقوف کیا گیا تھا تاہم اس دوران راہل گاندھی میسور میں ہی مقیم تھے۔