ہندوستان، پاکستان، سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج اچانک واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہو گئی جس کے بعد صارفین نے تشویش کا اظہار کیا۔
اطلاعات کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ واٹس ایپ کی سروسز دنیا بھر میں متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان، سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ میں تعطل ہوگیا ہے۔
واٹس ایپ میں اچانک خرابی انڈرائیڈ اور آئی ایس او دونوں سسٹم میں ہے۔ فنی خرابی کے متعلق واٹس ایپ انتظامیہ نے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ واٹس ایپ میں فنی خرابی کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔