تلنگانہ میں سیاسی دھماکہ: ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو 100 کروڑ میں خریدنے کی سازش کا پردہ فاش، بھاری رقم کے ساتھ بی جے پی رہنما گرفتار، سائبرآباد پولیس کا آپریشن کامیاب (ویڈیو دیکھیں)

بی جے پی کی جانب سے مبینہ طور پر تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی سازش کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ معین آباد میں واقع ایک فارم ہاوز میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے باضابط طور پر ایک سازش کے تحت ٹی آر ایس ارکان کو خریدنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور ایک ایک ارکان اسمبلی کو بی جے پی میں شامل ہونے کےلیے ایک سو کروڑ روپئے کا آفر دیا جارہا تھا۔

سائبر آباد پولیس نے بی جے پی کے اس گھناؤنے چہرہ کو بے نقاب کردیا۔ پولیس کاروائی کے بعد سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کچھ افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ دہلی سے کچھ افراد اچم پیٹ کے رکن اسمبلی بالاراجو، کولاپور کے ایم ایل اے بیرم ہرش وردھن ریڈی، پیناپاکا ایم ایل اے ریگا کانتھا راؤ اور تانڈور کے ایم ایل اے روہت ریڈی کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔

گزشتہ دو دنوں سے جاری پولیس آپریشن کے بعد تلنگانہ پولیس چھاپہ مار کر کچھ افراد کو اس وقت گرفتار کرلیا جب سودے بازی جاری تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے پاس سے بھاری رقم ضبط کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں