اعظم خان کو یوگی ادیتہ ناتھ اور آئی اے ایس افسر اونجانے کمار سنگھ کے خلاف نازیبا ریمارکس کے معاملے میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ رام پور کورٹ نے انہیں مجرم قرار دیا اور تین سال جیل کی سزا سنائی۔
عدالت نے اعظم خان کو نازیبا ریمارکس معاملہ میں تین سال جیل کی سزا سنائی اور 25 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔
سال 2019 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران اعظم خان نے رام پور میں ایک میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ پر نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حال ہی میں اس کیس کی سماعت مکمل ہوئی جبکہ آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مجرم قرار دیا اور اعظم خان کو تین دفعہ کے تحت سزا سنائی جائے گئی ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما آکاش سکسینہ نے نازیبا ریمارکس کے معاملے میں اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
اعظم خان اس سال مئی میں 28 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد باہر آئے تھے۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل بیمار ہیں۔