ٹی آر ایس کے اقلیتی رہنما و بودھن کے رکن اسمبلی شکیل عامر نے ایک بڑا بیان دیکر سب کو حیران کردیا۔
عامر شکیل نے سنسنی حیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر منوگوڑ انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کو شکست ہوتی ہے تو میں رکن اسمبلی کی حیثیت سے مستعفی ہوجاؤں گا۔ انہوں نے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس امیدوار پربھاکر ریڈی کی جیت کو یقینی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹی آر ایس ضمنی انتخاب نہیں جیتتی ہے تو وہ اپنے ایم ایل اے کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیں گے۔ شکیل نے کہا کہ سابق ایم ایل اے راجگوپال ریڈی جو بی جے پی امیدوار کے طور پر مقابلہ کررہے ہیں کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔
شکیل عامر نے یہ تبصرے نوی پیٹ منڈل میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جملہ 119 حلقوں میں 103 پر ٹی آر ایس کا قبضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ٹی آر ایس حکومت سے زیادہ مضبوط حکومت کسی بھی ریاست میں نہیں ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کو کوئی بھی نہیں گرا سکتے۔ ان کی سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی۔