BREAKING NEWS اعظم خان کی اسمبلی رکنیت کو منسوخ کردیا گیا، اب وہ اترپردیش اسمبلی کے رکن نہیں رہے
اسپیکر کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے رہنما اور رامپور کے ایم ایل اے اعظم خان کو آج اترپردیش قانون ساز اسمبلی کی رکنیت کےلیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے اور ان کی رکنیت کو منسوخ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اعظم خان کو نفرت انگیز تقاریر کیس میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے اور تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔