بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے آج انتہائی سنسنی خیز تبصرہ کیا جبکہ وہ ہمیشہ اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے گجرات کے سابق وزیر داخلہ ہرین پانڈیا کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزامات عائد کئے۔
I hope Modi & Shah are not planning a Haren Pandeya on me. If so I may have to alert my friends. Remember I give as good as I get. The duo have even bluffed those in the highest authority in RSS.
— Subramanian Swamy (@Swamy39) October 31, 2022
سبرامنیم سوامی نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ ’کیا آپ کو لگتا ہے کہ مودی اور شاہ میرے خلاف سازش نہیں کریں گے جیسا کہ انہوں نے ہرین پانڈیا معاملے میں کیا تھا؟ ان دونوں نے آر ایس ایس قیادت کے خلاف بھی چالیں چلیں ہیں۔ یاد رکھیں… مجھے اپنے دوستوں کو خبردار کرنا چاہئے۔۔۔‘۔
انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’مودی اور شاہ نے آر ایس ایس کے اعلیٰ ترین عہدے داروں کو بھی دھوکہ دیا ہے‘۔
واضح رہے کہ 2003 میں گجرات کے سابق وزیر داخلہ ہرین پانڈیا کو احمدآباد میں قتل کر دیا گیا تھا جبکہ وہ صبح واکنگ کےلیے گئے تھے۔ وہ اپنی گاڑی میں تھے اور دو حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی تھی۔ انہیں اس حملہ میں پانچ گولیاں لگی تھیں اور موقع پر بھی انہوں نے دم توڑ دیا تھا۔ اس وقت متعدد مسلم نوجوانوں کو اس معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس قتل کو گجرات فسادات سے جوڑنے کی کوشش کی گئی تھی۔