کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں جاری ہے، جسے عوام کا بھرپور ردعمل حاصل ہورہا ہے۔ وہیں آج یاترا حیدرآباد کے پرانے شہر میں نکالی گئی اس دوران پرانہ شہر کے لوگوں نے راہل گاندھی کا والہانہ استقبال کیا۔
32 साल पहले, पापा ने चारमीनार से सद्भावना यात्रा की शुरुआत की थी। भारत की एकता और अखंडता के लिए उन्होंने अपनी जान की क़ुर्बानी दी थी।
सद्भावना मानवता का सबसे अनुपम मूल्य है। मैं, और कांग्रेस पार्टी, इसे किसी विभाजनकारी ताक़त के सामने टूटने नहीं देंगे। pic.twitter.com/yrZU39BYpt
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 1, 2022
راہل گاندھی نے آج چارمینار کے دامن میں قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے اپنے والد و سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر نفرت ہٹاؤ، بھارت جوڑو جیسے نعرے لگائے گئے۔
راہل گاندھی نے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی اور سی ایم کے سی آر پر تنقید کی۔