شاہجہاں پور کی مسجد میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف مسلمانوں کا زبردست احتجاج، شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتارکرنے کا مطالبہ (ویڈیو دیکھیں)

اترپردیش کے شاہجہاں پور میں شرپسندی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں انتہاپسند شرپسندوں نے مسجد میں داخل ہوکر قرآن مجید کے نسخوں کی بے حرمتی کی اور نذر آتش کیا۔ شرپسندانہ حرکت کے بعد مقامی مسلمانوں نے بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا۔

اطلاعات کے مطابق مسجد سید شاہ فخر عالم میاں میں بدھ کی شام دو شرپسند عناصر داخل ہوئے اور قرآن مجید کے نسخوں کو جلادیا۔ بعدازاں جب لوگ نماز کےلیے مسجد پہنچے تو واقعہ کا انکشاف ہوا۔ جس کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے شرپسند عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ مسجد کے قریب واقع ایک دکان کے سی سی ٹی فوٹیج میں دو مشکوک شرپسندوں کو دیکھا جاسکتا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں نے ہی واردات کو انجام دیا ہے۔ ان کی تلاش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں