ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کو خریدنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے اہم تبصرے

سپریم کورٹ میں ٹی آر ایس ایم ایل ایز کی خریداری کے معاملے کے ملزمین نے عرضی داخل کی تھی تاہم آج اس معاملہ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس گوائی کی سربراہی میں سپریم کورٹ نے اس موقع پر کئی اہم تبصرے کیے۔
سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے فارم ہاؤس کیس میں دو مختلف فیصلے کس طرح دیئے جاسکتے ہیں۔

معزز ججز گوائی اور بی وی ناگرتنا کی قیادت والی بنچ نے اور ایک اہم تبصرہ کیا کہ اگر ملزمین کی جانب سے ضمانت کی عرضی داخل کی گئی ہوتی تو انہیں رہا کر دیا جاتا۔ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کیس کی میرٹ پر انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کیس کی آئندہ سماعت رواں ماہ کی 7 تاریخ کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں