ممبئی کی مشہور حاجی علیؒ درگاہ پر دہشت گردانہ حملے کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے بعد درگاہ کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا اور ڈاگ اسکواڈ اور ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی یہاں طلب کرلیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پولس کنٹرول روم کو دھمکی موصول ہوئی کہ 17 دہشت گرد حاجی علی درگاہ پر حملے کرنے والے ہیں۔ فون پر دھمکی کے بعد ممبئی پولیس نے درگاہ کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ الہاس نگر سے ایک فون کال موصول ہوا جس کے بعد فون سوئچ آف ہے۔ اس سے قبل بھی اس طرح کی دھمکی مل چکی ہے۔ پولیس نے درگاہ کے اطراف سیکوریٹی کو سخت کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے حیدرآباد کی مکہ مسجد، مالیگاؤں کے قبرستان، اجیر کی درگاہ و دیگر مقامات پر دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں جس میں مبینہ طور پر بھگوا دہشت گردوں کا نام سامنے آیا تھا۔ ممبئی کی حاجی علی درگاہ میں ہر روز ہزار عقیدت مند آتے ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق دماغی معذور شخص کی جانب سے اس طرح کی کال کرنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔