منوگوڑو ضمنی انتخاب میں بی جے پی، ٹی آر ایس اور کانگریس کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ تھا تاہم بالآخر نے کے سی آر نے حلقہ اسمبلی منوگوڑو کو فتح کرنے میں کامیاب رہے۔
آج صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا تاہم شروع سے ہی ٹی آر ایس اور بی جے پی کے بیچ سخت مقابلہ دیکھا گیا۔
ٹی آر ایس کے امیدوار کے پربھاکر ریڈی نے 10 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی، انہیں کل 97 ہزار چھ ووٹ حاصل ہوئے جبکہ بی جے پی کے کومٹ راجہ گوپال ریڈی کو 86 ہزار 697 ووٹ حاصل ہوئے۔ وہیں کانگریس کی امیدوار پالاوی شراونتی کو 23 ہزار 906 ووٹ ملے۔
کل 15 راؤنڈز کی گنتی کا ہر راؤنڈ سنسنی خیز رہا۔ پہلے راؤنڈ میں ٹی آر ایس امیدوار نے پوسٹل بیلٹ ووٹوں میں بی جے پی پر صرف چار ووٹوں سے برتری حاصل کی تھی جبکہ بعد میں دوسرے اور تیسرے راؤنڈ کے دوران بی جے پی کے امیدوار نے معمولی برتری دکھائی۔ تاہم تین راؤنڈ کی تکمیل کے بعد ٹی آر ایس امیدوار نے اپنی برتری کے سلسلہ کو آخر تک جاری رکھا۔