اللہ تعالی جسے چاہے گمراہی سے نکال کر راہ راست پر لاتا ہے اور جیسے چاہے ہدایت دیتا ہے۔
فرانس کی مشہور ماڈل میرین الحیمر نے اسلام قبول کرلیا۔ ان کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں مسلم عالم انہیں کلمہ شہادت پڑھارہے ہیں جس کے بعد الحیمر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔
انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر بھی کیا۔ اسلام قبول کرنے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الحیمر نے لکھا کہ چند ماہ قبل ہی انہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا جس کا اب وہ باضابطہ اعلان کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ میری روح اور دل کا انتخاب ہے اور مجھے اس انتخاب پر فخر ہے‘۔ اس الحیمر نے عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر بھی شیئر کی جس میں وہ حجاب پہنے ہوئے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ لمحات میری زندگی کے سب سے بہترین دنوں میں سے ہیں اور ان لمحات کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں‘۔
French model Marine El Himer converts to Islam