گجرات میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی بوگی پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ اسدالدین اویسی اس حملہ میں محفوظ رہے۔
आज शाम जब हम @asadowaisi साहब,SabirKabliwala साहब और @aimim_national की टीम अहमदाबाद से सूरत के लिए 'Vande Bharat Express' train में सफर कर रहे थे तब कुछ अज्ञात लोगों ने ट्रेन पर ज़ोर से पत्थर मारकर शीशा तोड़ दिया!#GujaratElections2022 pic.twitter.com/ZwNO2CYrUi
— Waris Pathan (@warispathan) November 7, 2022
اطلاعات کے مطابق کچھ شرپسندوں نے وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کیا جس میں حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی سفر کر رہے تھے۔ احمد آباد سے سورت جانے والی ٹرین پر کچھ فرقہ پرست بدمعاشوں نے پتھراؤں کیا جس کا مقصد اسدالدین اویسی پر حملہ کرنا تھا تاہم اس حملہ میں اسدالدین اویسی اور اس کے ساتھ مجلس کے کارکن محفوظ رہیں۔ حملہ میں ٹرین کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ حملہ کے وقت مجلس کے متدد کارکنوں کے علاوہ وارث پٹھان بھی اسدالدین اویسی کے ساتھ سفر کررہےتھے۔ وارث پٹھان نے ٹوئٹ کرکے اس حملہ کی اطلاع دی۔
وہیں ایک اور اطلاع کے مطابق گجرات پولیس نے اسدالدین اویسی پر ہوئے حملہ کی تردید کی ہے اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں اترپردیش انتخابات کے دوران بھی بھگوا عسکریت پسندوں نے اسدالدین اویسی کے قافلہ پر فائرنگ کردی تھی۔