ہبلی عیدگاہ گراؤنڈ کا نام تبدیل کرکے رانی چنیما رکھنے کا منصوبہ

کرناٹک کے بنگلور میں واقع مشہور عیدگاہ گراؤنڈ کا نام تبدیل کرکے چتور کی رانی چنیما کے نام پر رکھنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کےلیے ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپوریشن کے میئر ایریش انچاتگیری نے کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چار روز قبل ایک اجلاس میں میئر نے اس بات کا اعلان کیا تھا جبکہ بی جے پی کونسلر سنتوش چوان نے 28 اگست کو نوٹس کے ذریعے اس بات کےلیے نوٹس لانے کا اعلان کیا تھا۔

میئر اینچتگیری نے بتایا کہ جنرل باڈی میٹنگ میں عیدگاہ کا نام تبدیل کرکے رانی چنیما کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ یہ گراونڈ کارپوریشن کی ملکیت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گراونڈ کا فی الحال سرکاری طور پر کوئی نام نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مسلمان بڑی تعداد میں ہبلی عیدگاہ گراونڈ کئی برسوں سے عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی نمازیں ادا کرتے رہے ہیں۔

Hubballi Mayor orders renaming of Idgah Maidan after Rani Chennamma

اپنا تبصرہ بھیجیں