اب یہ ایک عام بات ہوگئی ہے کہ جبھی بھی وزیراعظم مودی تلنگانہ کا دورہ کرتے ہیں تو حیدرآباد شہر میں احتجاجاً مودی کے دورہ کے خلاف فلیکس لگائے جاتے رہے ہیں۔ گذشتہ جولائی میں بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو میٹنگ سے قبل ٹی آر ایس کارکنوں کی ’بائے بائے مودی‘ کے پوسٹرز لگائے گئے تھے۔
اب جبکہ ایک بار پھر 12 نومبر کو مودی تلنگانہ آنے والے ہیں، ایسے میں شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ’مودی نو انٹری‘ کے پوسٹر اور فلیکس لگائے گئے ہیں۔ تلنگانہ ویور یوتھ فورس کی جانب سے جوبلی ہلز کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ’مودی نو انٹری ٹو تلنگانہ‘ کے لگائے گئے۔
اسی طرح کچھ ٹریڈ یونین اور طلبا یونین کی جانب سے وزیراعظم مودی کے دورہ کی مخالفت کی جارہی ہے اور مودی کو مخالف مزدوروں کا دشمن قرار دیا جارہا ہے۔ لیفٹ ونگ اور اسٹوڈنٹ جے اے سی رہنماؤں نے بھی مودی کے دورہ کے خلافف احتجاج کررہے ہیں۔