کے سی آر کا بلڈوزر: بی جے پی کے مبینہ رہنما کی ہوٹل کو جی ایچ ایم سی نے منہدم کردیا، نند کمار نے معین آباد فارم ہاوز میں ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی تھی

نند کمار کی جانب سے کی گئی غیرقانونی تعمیرات کو آج جی ایچ ایم کے بلڈوزرز نے منہدم کردیا جبکہ بی جے پی کے مبینہ رہنما نے کچھ روز قبل ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔ نند کمار معین آباد فارم ہاوز معاملہ کا کلیدی ملزم ہے۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے آج نند کمار کے خلاف بلڈوزر کاروائی کی اور اس کی جانب سے غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی ہوٹل کو منہدم کردیا۔ نند کمار کو معین آباد فارم ہاؤس ایم ایل اے خریدی معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

نند کمار نے حیدرآباد کے پاش علاقہ فلم نگر میں دکن ہوٹل کی عمارت کو غیرقانونی طور پر تعمیر کیا تھا جبکہ جی ایچ ایم سی ٹاؤن پلاننگ کے عہدیداروں نے آج پولیس کی موجودگی میں اس غیرقانونی عمارت کو منہدم کردیا۔

واضح رہے کہ ایم ایل اے خریداری معاملے کی تحقیقات کررہی ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے شواہد جمع کرنے کے لیے نند کمار کے گھر اور اسکی ہوٹل (دکن ہوٹل) پر بھی چھاپہ مارا تھا۔

وہیں اے سی بی عدالت نے ایم ایل اے خریدی معاملہ میں تینوں ملزمین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پیر تک کےلیے ملتوی کر دیا۔

GHMC Demolitions of Nandakumar property – TRS MLAs poaching case accused

اپنا تبصرہ بھیجیں