فلم ’پشپا‘ کے مشہور و معروف ہیرو حقیقی زندگی میں بھی ہیرو ہے۔ انہوں نے ایک غریب مسلم طالبہ کی مدد کی۔
الوارجن (پشپا) نے کیرالا کی ایک ذہین مسلم طالبہ کی مدد کا یقین دلایا ہے جو نرسنگ کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے۔ الو ارجننے طالبہ کو مکمل 4 سالہ کورس کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا تیقن دیا۔
اطلاعات کے مطابق الاپوزہ کے ضلع کلکٹر وی آر کرشنا تیجا نے فیس بک پر پوسٹ کرکے الوارجن کے اس قابل ستائش اقدام کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم طالبہ نے ان سے ملاقات کرکے اپنی تعلیم جاری رکھنے کےلیے مدد حاصل کرناچاہتی تھی۔ اس موقع پر لڑکیپرامید اور بااعتماد دکھائی دے رہی تھی اور اپنے خواب کو پورا کرنے کا جذبہ تھا۔
مسلم طالبہ نے انٹرمیڈیٹ میں 92 فیصد نشانات حاصل کئے تھےجبکہ کوویڈ وبا کی وجہ سے والد کی موت ہوگئی اور مالی دشواریوں کے سبب تعلیم جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوگیا۔ مسلم طالبہ نرس بننا چاہتی ہے۔
کلکٹر نے کہا کہ لڑکی کی مدد کی گئی اور اس کا داخلہ ایک خانگی کالج میں کرادیا گیا تاہم تعلیمی اخراجات ایک بڑا مسئلہ تھا اور اس کےلیے اسپانسر کی تلاش تھی۔ عہدیدار نے تلگوفلموں کے سوپر اسٹار الوارجن سے مدد کےلیے رابطہ کیا تو الوارجن نے فوری طور پر مسلم طالبہ کی مدد کےلیے حامی بھردی اور 4 سالہ نرسنگ کورس کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا تیقن دیا۔