ناسک میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے پی ایف آئی معاملہ میں آل انڈیا امامس کونسل مہاراشٹرا کے صدر مولانا عرفان دولت ندوی کو گرفتار کرلیا۔
ایک ماہ قبل امام کونسل کے صدر مولانا عرفان ندوی کو مالیگاؤں پولیس نے بھی حراست میں لیا تھا اور بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔
اے ٹی ایس نے گرفتاری کے بعد مولانا کو عدالت میں پیش کیا جہاںانہیں 14 دن کی پولیس تجویل میں بھیج دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہیں ٹیرر فنڈنگ اور پی ایف آئی سے روابط کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
قبل ازیں اے ٹی ایس نے پی ایف آئی سے روابط کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب وہ جیل میں ہیں۔ مولانا سیف الرحمن کی گرفتاری کے بعد سے مولانا عرفان ندوی اے ٹی ایس کی راڈار پر تھے، ان سے متعدد مرتبہ پوچھ تاچھ کی گئی اور حراست میں بھی لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے موقع پر مولانا عرفان دولت ندوی نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، اس کے علاوہ مولانا نے متعدد مرتبہ متعدد مسلم مسائل پر جمہوری انداز میں احتجاج کیا تھا۔