کے کویتا اور ڈی اروند کے درمیان لفظی جنگ میں شدت، رکن پارلیمنٹ کے گھر پر ٹی آر ایس کارکنوں کے حملہ کے بعد بنجارہ ہلز علاقہ میں کشیدگی

ٹی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا اور نظام آباد سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی جبکہ کویتا نے اروند کو سینڈل سے مارنے کی بھی دھمکی دے دی۔
آج بنجارہ ہلز میں ڈی اروند کے مکان میں ٹی آر ایس کے کچھ کارکن گھس پڑے جس کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ اروند نے الزام لگایا کہ ان کے مکان پر ٹی آر ایس کے کارکنوں نے حملہ کرکے توڑپھوڑ کی ہے۔ بعدازاں بی جے پی کے کچھ کارکن اروند کے گھر پر جمع ہوگئے اور ٹی آر ایس بھون تک احتجاجی مارچ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
کے کویتا نے ڈی اروند کو توہین آمیز تبصرہ کرنے کا انتباہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اروند کی جانب سے اگر اس طرح کے بیانات دیئے جائیں گے تو وہ اس کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

دوسری جانب ڈی اروند نے کویتا پر مغرور و تکبر کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کویتا پر ان کے گھر پر حملہ کروانے کا بھی الزام عائد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں