پاکستان کے مفتیٔ اعظم رفیع عثمانیؒ سپردِ خاک، نماز جنازہ میں علما و مشائقین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شریک

پاکستان کے معروف عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مفتی رفیع عثمانی مرحوم کی نماز جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی، مفتی رفیع عثمانی مرحوم کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مفتی رفیع عثمانی کی تدفین دارالعلوم کورنگی کے احاطے میں ہی کی جائے گی، مفتی رفیع عثمانی کی تدقین ان کے والد مفتی شفیع عثمانی اور والدہ کی قبر کے درمیان کی جائے گی۔

یاد رہے کہ مفتی محمد رفیع عثمانی دو روز قبل 86 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کو ان کے والدِ گرامی مفتیٔ اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانیؒ اور دیگر مشائخ کے پہلو میں دارالعلوم کراچی کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

Mufti-e-Azam Pakistan Rafi Usmani laid to rest in Karachi

اپنا تبصرہ بھیجیں