راجستھان کے بھیلواڑہ میں کچھ شرپسندوں کی جانب سے دو مسلم نوجوانوں پر فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ایک مسلم نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کا علاج کیا جارہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دو بھائی گاڑی پر جارہے تھے کہ کچھ شرپسندوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ دو مسلم بھائیوں کی شناخت ابراہیم اور قمرالدین کے طور پر کی گئی جبکہ فائرنگ میں ابراہیم جاں بحق ہوگیا۔
مسلم نوجوانوں پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی اور 48 گھنٹوں کےلیے انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق ہندو تنظیم سے بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے حملہ کو شرپسندوں کی جانب سے امن و امان کو بگاڑنے کی سازش قرار دیا۔ پولیس کی جانب سے علاقہ میں امن و امان کی برقراری کےلیے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے جارہے ہیں اور اضافی سیکوریٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس نے اس معاملہ میں ابھی تک دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے جبکہ بتایا جارہا ہے کہ ملزمین میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔
اس حملہ کو تقریباً چھ ماہ قبل ہوئے آدرش قتل معاملہ سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔ وہیں زخمی قمرالدین کی حالت نازک بتائی گئی۔
Muslim Man Shot Dead In Rajasthan Bhilwara
راجستھان میں دو مسلم بھائیوں پر ہندو تنظیم کے غنڈوں نے فائرنگ کردی، شرپسندوں کے حملہ میں ابراہیم جاں بحق