کیا وکاس کمار نے مسلمانوں کو بدنام کرنے کےلیے اپنا نام تبدیل کرکے راشد خان بتایا اور آفتاب کی تائید کی؟ اس بات کی تحقیقات کی جانی چاہئے کہ وکاس کار کا آیا کسی دہشت گرد تنظیم سے تو تعلق نہیں؟ کیا مسلمانوں کے خلاف کوئی بڑی سازش کی تیاری کی جارہی ہے؟
اطلاعات کے مطابق بلند شہر پولیس نے وکاس کمار کو گرفتار کرلی جبکہ اس نے ایک وائرل ویڈیو میں اپنا نام راشد خان بتاکر آفتاب پونا والا کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ لڑکی کے 36 ٹکڑے کرنے کو صحیح بتایا۔
پولیس وکاس کو گرفتار کرکے اب یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ کہیں اس کے پیچھے کوئی بڑی سازش کی جارہی ہے؟
آپ کو بتادیں کہ یوٹیوب میں ایک ویڈیو خوب وائرل کیا گیا جس میں ایک شخص خود کو راشد خان ظاہر کرتا ہے اور آفتاب کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور لڑکی کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کو صحیح بتاتا ہے جس کے بعد ہنگامہ برپا کیا گیا کہ دیکھو، ایک مسلمان شخص کس طرح آفتاب جیسے درندہ صفت شخص کی حمایت کررہا ہے۔ لیکن جب پولیس نے اس شخص کو حراست میں لےکر سختی سے پوچھ تاچھ کی تو پتہ چلا کہ راشد خان دراصل ایک ہندو شخص ہے اور اس کا اصلی نام وکاس کمار ہے۔
اس پورے معاملہ سے پتہ چلتا ہے کہ مسلمانوں کو بدنام کرنےکی کوشش ہر سطح پر کی جارہی ہے۔ اس لیے خود مسلمانوں کو بھی چوکس رہنا چاہئے اور حکومت کو ایسی سازش رچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرناچاہئے۔
بلند شہر پولیس کے مطابق گرفتار وکاس سکندرآباد کا رہنے والا ہے۔ کچھ دن پہلے دہلی میں بنائی گئی یوٹیوب ویڈیو میں اس نے آفتاب پونا والا اور شردھا واکر کیس پر تبصرہ کیا تھا اور کئی متنازعہ باتیں کہیں۔ وہ یہ کہتے ہوئے نظر آیا کہ جب انسان کا دماغ خراب ہوتا ہے تو وہ غصے میں 35 کیا 36 ٹکڑے بھی کر دیتا ہے! جب ان سے پوچھا گیا کہ مارنے کاٹنے کی تربیت کہاں سے ملتی ہے، تو وہ کہتا ہے، “بس چھری اٹھاؤ اور چلا دو!”
مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش کا پردہ فاش: راشد خان بن کر آفتاب کی حمایت کرنے والا وکاس کمار نکلا
UP Man Pretended To Be Muslim, Justified Shraddha Walkar Murder, Arrested